جمعرات 9 جنوری 2025 - 17:23
علامہ سید عبدالجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری نے ملی حقوق اور تنظیمی فعالیت سمیت مختلف امور میں گرانقدر خدمات انجام دیں

حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل و ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے کہا: علامہ سید عبدالجلیل نقوی اور سرمایہ ملت پروفیسر خادم حسین لغاری نے ملی حقوق،تنظیمی فعالیت،جوان نسل کی تعلیم و تربیت اور ملکی سالمیت و اتحاد بین المسلمین کے لئے شب و روز محنت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل و ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے فخر ملت علامہ سید عبدالجلیل نقوی رہ اور سرمایہ ملت پروفیسر خادم حسین لغاری رہ کی برسی کے موقع پر دونوں تنظیمی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: دونوں شخصیات نے ملی حقوق، تنظیمی فعالیت، جوان نسل کی تعلیم و تربیت اور ملکی سالمیت و اتحاد بین المسلمین کے لئے شب و روز محنت کی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ملت کا ہر فرد ان کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہتا ہوا نظر آتا ہے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha