۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے اپنی علمی وفقہی خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری ایران کے اہم کلیدی ذمہ داریوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالم جلیل القدر آیت اللہ حاج شیخ محمد یزدی کی رحلت کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ م رحوم نے اپنی تمام زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں گزاری۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح: 

بسمہ تعالیٰ

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم جلیل القدر و مجاہد، حضرت امام خمینی کے دیرینہ ساتھی آیت اللہ حاج شیخ محمد یزدی کی رحلت کی خبر موصول ہوئی جو انتہائی غم و دکھ کا باعث بنی ۔ان بزرگ عالم دین نے اپنی تمام زندگی مکتب اہل بیت ؑکے دفاع اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں گزاری ۔مرحوم نے اپنی علمی وفقہی خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری ایران کے اہم کلیدی ذمہ داریوں پر اپنی خدمات انجام دیں ۔ عدلیہ کے سربراہ کے علاوہ دیگر اہم اداروں کے ممبر رہے ؛ان کی یہ خدمات تادیریادرکھی جائیں گی ۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ خدمات اپنی بار گاہ میں بہ احسن وجہ قبول فرمائے۔

مصیبت کے ان لمحات میں رہبر معظم ،مراجع عظام ،حوزہ ہای علمیہ، ان کے شاگردان،عقیدت مندان بالخصوص ان کے محترم خانوادے کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ بارگاہ خداوندی میں ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جزیل کے لئے دعا گو ہیں۔

والسلام 

سید سا جد علی نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .