حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ممتاز عالم دین و جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ حضرت آیت اللہ محمد یزدی کے سانحہ ارتحال پر پاکستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بنیامین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیشک حضرت آیت قدس نفسہ کی رحلت ملت تشیع کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
تعزیت نامہ ارتحال پر سوز آیت محمد یزدی العلماء باقون ما بقی الدھر
ہم جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ حضرت آیت اللہ محمد یزدی نور اللہ مرقدہ الشریف کے ارتحال پر انکے خانوادہ محترم، حوزہ علمیہ قم کے طلاب و اساتذہ کرام، ملت ایران ،مجلس خبرگان، مقام معظم رھبری بالاخص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں بیشک حضرت آیت قدس نفسہ کی رحلت ملت تشیع کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
خدا وندعالم حضرت آیت اللہ قدس نفسہ کو جوار آئمہ معصومین میں جگہ نصیب فرمائے۔
پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطاء فرمائے جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے انکی قبر کو نور محمد و آل محمد ع سے منور فرمائے انکی قبر کو جنت کا ٹکڑا قرار دے۔ آمین