حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام انور حسین نجفی مدیر جامعہ الکوثر اسلام آباد نے اپنے ایک بیان کے ذریعے ، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے :
انا للہ وانا الیہ راجعون
عالم جلیل القدر سلالة السادات حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید قاضی نیاز مرحوم کے انتقال پر ملال سے دل بہت رنجیدہ ہے ۔
ان کی علمی بصیرت ،اولوالعزم جد و جہد ، ترویج مکتب اہل بیت علیہم السلام کیلئے انتھک محنت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
مولانا کا انتقال ایک قومی نقصان ہے لہذا میں مرحوم و مغفور کے فرزندوں اور دیگر غمزدہ اعزاء و اقارب بالاخص حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض نقوی حفظہ اللہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ انہیں جنت الفردوس میں جوار اہل بیت علیہم السلام میں جگہ نصیب فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین بحق محمد والہ الطاھرین!
عاش سعیدا ومات سعیدا
شریک غم
انور حسین نجفی
جامعہ الکوثر اسلام آباد