۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نائب رئيس وفاق المدارس الشيعية في باكستان يتفقد وكالة أنباء الحوزة العلمية بقم المقدسة

حوزہ/ جامعہ باقر العلوم مغلپورہ لاہور کے مہتمم سید احمد مرتضیٰ نقوی نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ الشریف کے انتقال پُر ملال پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ باقر العلوم مغلپورہ لاہور کے مہتمم سید احمد مرتضیٰ نقوی نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ الشریف کے انتقال پُر ملال پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انا للہ وانا الیہ راجعون

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مہتمم اعلی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ،نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان قم المقدسہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
دعا گو ہیں خدا مرحوم کے علمی ،قومی اور ملی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے ،جوار آئمہ علیہم السلام میں جگہ نصیب فرمائے اور مرحوم کے خانوادے سمیت سینکڑوں طلباء کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

شریک غم :

سید احمد مرتضیٰ نقوی 

بزم فاضل بیاد آیت اللہ حاج سید مرتضیٰ حسین صدر الافاضل لکھنوی علیہ الرحمۃ
 
جامعہ باقر العلوم ،مغلپورہ لاہور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .