حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر و اراکین و مدرسین و طلاب ادارہ منہاج الحسین لاہور نے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم عاالم فاضل اور مفکر و خدمت گزار سے محروم ہوگیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسمہ تعالی
انا للہ و انا الیہ راجعون
مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر ہم امام زمان عج ،رہبر معظم حضرت آیت اللہ السید علی خامنہ ای حفظ اللہ ، حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی اور نقوی خاندان کے تمام علماء اور مرحوم کے فرزند ارجمند جناب حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ اللہ تعالی علامہ سید قاضی نیاز حسین رحمۃ اللہ علیہ کو محمد وآل محمد ؑ کے جوار مقدس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے ۔ ان کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہو گاان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ان کی رحلت ملت جعفریہ پاکستان کیلئے بالخصوص اور مسلمانان پاکستان کیلئے بالعموم انتہائی باعث تکلیف صدمہ اور ناقبل تلافی نقصان ہے ۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کے پسماندگان کے تمام افراد کو صبر جمیل اور اس غم و دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت و طاقت عطا فرمائے ۔ ہم نقوی خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں
ڈاکٹر محمد حسین اکبر و اراکین و مدرسین و طلاب ادارہ منہاج الحسین لاہور