اتوار 26 جون 2022 - 19:22
علامہ محمد سبطین اکبر ادارہ منہاج الحسینؑ کے مہتمم اعلیٰ اور صدر مقرر

حوزہ/ علامہ محمد سبطین اکبر تمام تر امور کی نگرانی، انجام دہی اور ادارہ کی تعمیر و ترقی، تعلیم و تربیت کیلئے جملہ اساتذہ، خدمت گزاران، طلباء و طالبات اور معاونین و خیر اندیشان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پروگرام اور منصوبہ جات مرتب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممتاز عالم دین علامہ محمد سبطین اکبر کو ادارہ منہاج الحسینؑ اور ادارہ کے تمام ذیلی اداروں اور شعبہ جات کی انتظامی، قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کیلئے مہتمم اعلیٰ اور صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

علامہ محمد سبطین اکبر تمام تر امور کی نگرانی، انجام دہی اور ادارہ کی تعمیر و ترقی، تعلیم و تربیت کیلئے جملہ اساتذہ، خدمت گزاران، طلباء و طالبات اور معاونین و خیر اندیشان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پروگرام اور منصوبہ جات مرتب کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha