۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
خارجیت اور یزیدیت کے خلاف علماء اہلسنت متحد ہوں

حوزہ/ جماعت اہلسنت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علماء اہلسنت نے اخلاق، علم اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے ادارہ تعلیمات اسلامی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی۔ سید ریاض حسین شاہ کا کہنا ہے کہ علماء اہلسنت نے اخلاق، علم اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پیر سید ریاض حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے ادارہ تعلیمات اسلامی کے سربراہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں دیں۔

سید ریاض حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خارجیت اور یزیدیت کیخلاف علماء اہلسنت متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نئی نسل کا اخلاق سنوارنے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں، علماء کونسل کے وفد میں علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، عثمان سیالوی، علامہ خلیل حنفی شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .