۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ 1990ء کی دہائی جیسے فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مزید سبق سکھائیں گے، مگر ہمارا سوال ریاست پاکستان سے ہے کہ وہ کیا کر رہی ہے؟ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے اور کسی دوسرے مذہب کو اختیار نہیں کہ وہ مداخلت کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے بعد ایک نئے فسادی خارجی ناصبی گروہ کو پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہے لیکن ہم خبردار کرتے ہیں کہ عاشقان رسول و اہل بیت کسی صورت پابندیاں برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور سید شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جاتا ہے اور ان شاء اللہ ہر سال زیادہ جلوس نکلیں گے، ہم میدان عمل میں ہیں اور ان کا تحفظ جان دے کر بھی کریں گے۔ کسی میں جرات نہیں کہ محرم کے جلوس بند کروا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ البتہ حکومت کو ایسے مطالبات کا نوٹس لینا چاہیئے کہ چند ناصبی خارجی عناصر ملک میں فساد کروانا چاہتے ہیں، یہ مسئلہ حکومتی سکیورٹی ایجنسیوں کا ہے، ہم نے اس خارجی گروہ کا پہلے بھی ایسا مقابلہ کیا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پھر یہ 1990ء کی دہائی جیسے فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مزید سبق سکھائیں گے، مگر ہمارا سوال ریاست پاکستان سے ہے کہ وہ کیا کر رہی ہے؟ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے اور کسی دوسرے مذہب کو اختیار نہیں کہ وہ مداخلت کرے، یہ اہلبیت اطہار کے ماننے والوں کا ملک ہے اور پاکستان کو ناصبی خارجی ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .