۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ کو خوفزدہ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کی قبروں پرکوئی دیا جلانے والا بھی موجود نہیں ، جبکہ اسلام کی بہترین تعبیر تشیع اپنی آب و تاب کے ساتھ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب، ہندستان، افغانستان، ایران اور عراق بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خبردار کیا ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کی جارہی ہے۔ناصبی اور خارجی ٹولہ پھر سے سر اٹھا رہا ہے۔اورحکومت کو بلیک میل کررہا ہے۔ اسلام آباد میں تکفیری گروہ کی بدمعاشیاں ناقابل برداشت تک بڑھتی جارہی ہیں۔ریاستی اداروں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک کے ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جلوس نکال کر شیعہ کو خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا، دنیا جانتی ہے کہ ہم سے زیادہ جلوس نکالنے کی قوت رکھنے والاکوئی نہیں ہے۔ حکومت نے تکفیری گروہ کی غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس نہ لیا تو حالات خراب ہوں گے۔شیعہ کو خوفزدہ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کی قبروں پرکوئی دیا جلانے والا بھی موجود نہیں ، جبکہ اسلام کی بہترین تعبیر تشیع اپنی آب و تاب کے ساتھ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب، ہندستان، افغانستان، ایران اور عراق بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گرد گروہ کو نکیل ڈالے،1990ءکی دہائی کا دور واپس لانے کے خواب دیکھنے والوں کو ا ب بھی وہ دن ڈراونا خواب لگتے ہیں ۔تکفیری دہشت گرد پہلے ہمیں مرعوب کر سکے تھے، نہ آئندہ کر سکیں گے۔ شرمندگی ان کا مقدر بنے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .