۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ یزیدی تکفیری خارجی دہشت گردوں نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر حملہ مسجد سے لے کر شعائراللہ کی توہین ہوئی ہے۔ اس حملے کے پیچھے کردار بے نقاب کئے جائیں۔ صرف مہرے پکڑنا کافی نہیں۔ دہشت گردی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بہاولنگر میں عاشورہ محرم کے جلوس پر دستی بموں سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس اورانتظامیہ کی ناکامی قراردیتے ہوئے یاد دہانی کروائی ہے کہ ہم بار بار نشاندہی کر تے رہے ہیں کہ ریاستی اداروں میں کچھ ناصبی عناصر مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹ پیدا کرکے ناصبی عناصر کے سہولت کار بن کر دہشت گردی کے واقعات بھی کرواتے ہیں ۔ان خطوط پر تحقیقات کی جائیں کہ بہاولنگر انتظامیہ خود عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں ملوث رہی ہے۔ اس حوالے سے شیعہ علما ءکونسل کے رہنما چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عزاداری سید الشہداءپر جان ، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے۔ قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجدعلی نقوی کا فرمان ہے کہ موت برحق تھے۔ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر بسترمرگ پر جان دینے والے سے سعادت مند ہے وہ شخص جو حسین ا بن علی کے راستے میں شہید ہو جائے۔جبکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی عزاداری کو ملت جعفریہ کی شہ رگ قراردیتے تھے۔ 

 علماء کونسل کے رہنما نے افسوس کا اظہار کیا کہ یزیدی تکفیری خارجی دہشت گردوں نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر حملہ مسجد سے لے کر شعائراللہ کی بھی توہین کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے کے پیچھے کردار بے نقاب کئے جائیں۔ مہرے پکڑنا کافی نہیں۔ دہشت گردی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .