۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ یہ سانحہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کرایا گیا تاکہ خوف ہراس پھیلا کر مجالس اور عزاداری کو محدود کیا جائے۔تمام مومنین عزادار ماتمی جلوسوں ہائے عزاء کو احتجاج میں بدل دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر حملہ کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ حکمرانوں کی ناکامی اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کرایا گیا تاکہ خوف و ہراس پھیلا کر مجالس اور عزاداری کو محدود کیا جائے۔تمام مومنین عزادار ماتمی جلوسوں ہائے عزاء کو احتجاج میں بدل دیں۔

مزید کہا کہ یہ سانحہ حکومت اور انتظامیہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہم مطالبہ کرتے ہیں ریاستی اداروں سے کہ فوری طور پر حملہ آور کے سہولت کاروں کو  گرفتار کر کے اصلی حقائق کو ملت جعفریہ کے سامنے لایا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .