۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ پرامن عزاداروں پر بزدلانہ حملے اور شدت پسندانہ کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہیں اور نہ کبھی آئندہ کرسکیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر  غواڑی بلتستان اور بہاولنگر میں ماتمی جلوس پر کئے گئے حملہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے اور شدت پسندانہ کارروائیاں عزاداروں کے حوصلے آج تک نہ پست کر سکی ہیں اور نہ ہی آئندہ ان کے عزم و ولولے میں کوئی کمی لاسکتی ہیں، عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات کھلی دہشت گردی اور دین اسلام اور قوانین پاکستان سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے۔ اس قسم کے غیر انسانی اور دہشگردانہ اقدامات کا بہر شکل ممکن سد باب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غواڑی میں یزیدی سوچ کے مالک دہشت گردوں نے نواسہ رسول کے جلوس اور مسجد پرحملہ کر کے شعائراللہ کی توہین کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے کے پیچھے کردار بے نقاب کئے جائیں اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .