۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود  میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی اور افغانستان کے دیگرعلاقوں میں فوجی کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سویلین افراد اور غیر فوجی مقامات پر حملوں کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام  سید احمد رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود  میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی اور افغانستان کے دیگرعلاقوں میں فوجی کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سویلین افراد اور غیر فوجی مقامات پر حملوں کی مذمت کی۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل انسانی المیہ ہے۔بین الاقوامی ادارے درندہ صفت داعش کی باقیات کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کریں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر نے کہا ہے کہ کابل میں میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ واردات ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے۔ داعش کی تاریخ ایسے ہی دل دہلا دینے والے مظالم سے بھری پڑی ہے جس میں زندہ انسانوں کی کھال اتارنے، انسانوں کو زندہ جلانے جیسے بہیمانہ جرائم شامل ہیں۔داعش کی سفاکیت کی مثالیں زمانہءجاہلیت کے وحشیوں سے بھی بد تر ہیں۔

واضح رہے کہ بروز منگل کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں کئی دہشتگردانہ حملے کیے گئے جن میں کم از کم 60 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .