۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا علی رضوی

حوزہ/ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ محکمہ صحت، ملٹری پیرا ملٹری فورسز، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینیجمنٹ، ریسکیو، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سماجی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ محکمہ صحت، ملٹری پیرا ملٹری فورسز، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینیجمنٹ، ریسکیو، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سماجی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہیں اور مجموعی طور پر بہتر کارکردگی ہے تاہم جہاں جہاں کمزوریاں ہیں انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس جنگ کے خلاف اداروں کے ساتھ دیں اور مجبوری کے سوا گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اب تک کرونا کے خلاف کامیابی کے سلسلے عوام کے تعاون کی وجہ سے ہے۔ عوام صبر و تحمل سے کام لیں تاکہ اب تک دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہ جاسکیں۔ ذرا سی بے احتیاطی اور غفلت اب تک دینی والی قربانیوں کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ خدانخواستہ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ اس عرصے میں کرونا سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تو خدا کا شکر بجا لانا چاہیے اور اسی کو جواز بنا کر عوامی رائے کو منفی معاملات میں نہیں الجھانا چاہیے۔ کرونا کے سامنے اس وقت دنیا کی مضبوط ترین طاقتیں بے بس ہیں۔ اگر پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں حالات قابو میں ہے تو اس پر خوشی ہونی چاہیے اور مزید کامیابیوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔ کرونا کے ایام میں مخیر حضرات اور صاحب حیثیت افراد کو آگے بڑھ کر معاشرے کے لاچار اور سفید پوش افراد کو سہارا دینا چاہیے۔ کسی کی مدد کے دوران عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ انتظامیہ راشن پیکیج اور احساس پروگرام میں شفافیت کا خیال رکھیں اور بروقت راشن پیکیج کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .