۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پاک افغان بارڈر

حوزہ/ ملوث دہشت گرد گروہوں اور انکے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے خواہ وہ کسی ملک میں بھی ہوں تاکہ ان کو پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا پتا چل جائے اور وہ آئندہ کسی اقدام سے باز رہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید کامران حیدر عابدی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد اور  حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مغربی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے دہشتگردی جاری ہے جو مکمل انخلا کے بعد عروج پر پہنچ جائے گی جبکہ ایک کے بعد ایک تسلسل سے افغان سرحد اور متصل علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری ہیں جسمیں فوجی انخلا کے بعد اضافے کے خدشات ہیں شہدا کا لہو ہم سے متقاضی ہے کہ اب پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد گروہوں اور انکے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے خواہ وہ کسی ملک میں بھی ہوں تاکہ ان کو پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا پتا چل جائے اور وہ آئندہ کسی اقدام سے باز رہیں۔ 

آخر میں کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج  کے ساتھ ہیں اور ہر اقدام میں ساتھ دیں گے انشاءاللہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .