۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پیر معصوم نقوی

حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جیسے پوری دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے ،اسی طرح عالم اسلام میں ہونے والی تخریب کاری کا موجد سعودی عرب ہے جس نے فرقہ واریت کی سرپرستی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اپنی منافقانہ پالیسی اور دہشتگردی کی حمایت ترک کر دے۔فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں ۔نئے امریکی صدر جو بائیڈن کایمن کے خلاف 39 ممالک کے سعودی اتحاد کی سرپرستی نہ کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے ۔ جیسے پوری دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے ،اسی طرح عالم اسلام میں ہونے والی تخریب کاری کا موجد سعودی عرب ہے جس نے فرقہ واریت کی سرپرستی کی۔

انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین کہلوانے کا شوق رکھنے والے سعودی فرمانرواکو اسلامی مسالک کے اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا مگر وہ اختلافات پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں ۔ اتنی ہزیمت ، معاشی اورفوجی نقصان کے بعد سعودی عرب کو یمن کی جنگ سے نکل جانا چاہئے ۔

مزید کہا کہ عنقریب سعودی خاندان کا زوال شروع ہونے والا ہے کیونکہ امریکہ کی سرپرستی کے بغیر سعودی بادشاہت کا باقی رہنا مشکل ہے۔امریکہ کوافغانستان سے اپنی افواج کا انخلا بھی مکمل کرنا چاہیے کیونکہ دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ جس نے اسلام کے خلاف اور مسلمانوں کو بدنام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کی۔

جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں بننے والی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے نہ صرف عراق اور شام لکہ افغانستان اور پاکستان میں بھی کارروائیاں کرکے معصوم شہریوں کو قتل کیا۔ داعش کا ایجنڈا اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کا قتل ہے۔

آخر میں کہا کہ اس عالمی تکفیری دہشت گرد تنظیم نے انبیا ؑ، اہل بیت اطہار ؑ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمٰعین کے مزارت کی بے حرمتی کی۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .