جمعیت علمائے پاکستان
-
پیر اعجاز ہاشمی کا جمعیت علمائے پاکستان کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ
حوزہ/ جمعیتِ علمائے پاکستان کے صدر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیماری کی وجہ سے اسلاف اہل سنت کی نشانی جے یو پی کی سربراہی کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہوں۔
-
جمعیتِ علمائے پاکستان کی جانب سے تعزیتی پیغام؛ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے
حوزہ/ جمعیتِ علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ہم پاکستانی ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
-
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر؛
ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت ہے
حوزہ/ اس جرأتمندانہ اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
-
دو اسلامی ممالک؛ ایران اور سعودی تعلقات کی بحالی امت مسلمہ کیلئے اچھا پیغام ہے، مولوی اعجاز ہاشمی
حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر نے سعودی عربیہ اور ایران تعلقات کی بحالی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر اسلام دشمن عناصر کے خلاف قوت استعمال کرنی چاہئیے۔
-
یزید کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان کی فکر کریں، پیر محفوظ مشہدی
حوزہ/ مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان "سواد اعظم" نے کہا کہ یزید کو امیر المومنین اور رحمتہ اللہ علیہ کہنے والے اہل سنت نہیں ہو سکتے، یزید اہل بیت کا قاتل ، کوئی اس ملعون بارے مسلمان نرم گوشہ نہیں رکھ سکتا، مولوی عبدالعزیز نے یزید کی حمایت میں بیان دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔
-
ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ، عقیدے کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ، پیر محفوظ مشہدی
حوزہ/ اسلام کے بنیادی عقائد میں کسی کو نقب زنی کی اجازت نہیں دیں گے،قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کی متفقہ قرارداد قائدین اہل سنت کا عظیم کارنامہ ہے۔
-
ایٹمی قوت پاکستان فلسطینیوں کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا اعلان کرے، مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان
حوزہ/ قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ سمیت تمام ممالک کی مذمت ہونی چاہیے تھی او آئی سی سے توقعات وابستہ کرنا فلسطینی کاز سے غداری کے مترادف ہے۔
-
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر مولانا اعجاز احمد ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل
حوزہ/ پیر اعجاز ہاشمی کے فرزند بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے دوست احباب اورجے یو پی کے کارکنوں سے اپنے واکد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
-
امریکہ منافقانہ پالیسی، دہشتگردی کی حمایت کرنا بند کرے، پیر معصوم نقوی
حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جیسے پوری دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے ،اسی طرح عالم اسلام میں ہونے والی تخریب کاری کا موجد سعودی عرب ہے جس نے فرقہ واریت کی سرپرستی کی۔
-
شہید قاسم سلیمانی ایران میں پیدا ہوئے لیکن ان کے کارناموں نے ساری دنیا پر اپنا اثر چھوڑا، قاضی احمد نورانی
حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء نے ایک بیان میں کہا کہ امام خمینی کے روحانی فرزند قاسم سلیمانی مسلمانوں کیلئے سہارا بن کر ابھرے۔