۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر؛

حوزہ/ اس جرأتمندانہ اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیاہے شام میں ایرانی سفارت خانہ پر اسرائیل نے جوجارحیت کی تھی اسکا ایران نے منہ توڑ جواب دےکر اپنی خودمختاری کا تحفظ کیا ہے اور دفاع کا جائز حق استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتےہیں اوران کے اس جراتمندانہ اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اس اقدام سے غزہ کے بے یار و مددگار مظلوموں کو بھی ایک حوصلہ ملاہے اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرکےاہل غزہ کی نسل کشی اور ان پر کئی ماہ سےجاری ظلم و ستم کو روکنے کےلئے اہم کردار اداکریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .