۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حوزہ نیوز ایجنسی

حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی در حقیقت دینی مراکز کی خبر وشاعت کامرکز ہے جس کا ہدف علما اور مراجع کرام کے بیانات کی ترجمانی کرنا ہے۔دینی ثقافتی فرھنگ کو عام کرنے اور دینی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانے میں مصروفِ عمل یہ ادارہ علمإ اور مراجع کرام سے متعلق اہم خبروں کو نشر کرتا ہے اور جنگِ نرم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

خصوصی رپورٹ : سویرا بتول

حوزہ نیوز ایجنسینہ سرحد صرف بحری اوربری ہوتی ہے، نہ حملہ صرف زمینی اور فضائی۔نہ یلغار صرف فوجی ہوتی ہے،نہ شکست اور نقصان فقط مادی۔ثقافتی یلغار فوجی حملے سے زیادہ خطرناک چیز ہے۔فوجی حملے کا مقصد زمین پر قبضہ کرنا ہوتا ہے جبکہ ثقافتی یلغار دین اور اخلاق کو نقصان پہنچاتا ہے۔فوجی حملہ ظاہر اور آشکار ہوتا ہے جبکہ ثقافتی یلغار پوشیدہ و پنہاں۔ فوجی حملے کا اسلحہ میزاٸل اوربم ہوتے ہیں جبکہ ثقافتی یلغار میں مصنوعی سیارے اور مواصلاتی موجیں کام کرتی ہیں۔فوجی حملے میں چھاٶنیاں،ہواٸی اڈے،سڑکيں اور مورچے نشانے پر ہوتے ہیں جبکہ ثقافتی یلغار میں رسائل،جراٸد ناول اور فلم وغیرہ میں جنگ آزماٸی ہوتی ہے۔فوجی میدانِ جنگ محدود ہوتا ہے جبکہ ثقافتی جنگ کا میدان انتہائی وسیع وعریض۔

اِن حالات کے پیشِ نظر ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو ثقافتی یلغار کے ان حملوں کا متحمل ہو اور ثقافتی میدان میں اپنی گرانقدر دینی خدمات انجام دے۔دینی ،فرھنگی و ثقافتی ذمہ داریوں اور جنگِ نرم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے حوزہ نیوز ایجنسی گزشتہ دس برس سے اپنے فراٸض انجام دے رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی در حقیقت دینی مراکز کی خبر وشاعت کامرکز ہے جس کا ہدف علما اور مراجع کرام کے بیانات کی ترجمانی کرنا ہے۔دینی ثقافتی فرھنگ کو عام کرنے اور دینی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانے میں مصروفِ عمل یہ ادارہ علمإ اور مراجع کرام سے متعلق اہم خبروں کو نشر کرتا ہے اور جنگِ نرم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آج دینی فضا کو سوشل میڈیا کے ذریعے عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ثقافتی یلغار میں دشمن فکری اور روحانی سرحدوں سے داخل ہوتا ہے،اِس ضرورت کو محسوس کرتے ہوٸےحوزہ نیوز کے اردو شعبہ کا سلسلہ شروع کیا گیا تاکہ اسلامی ثقافت اور زبان کی ترویج کی جاٸے۔آج ایران، عراق،ہندوستان، پاکستان اور دنیا بھر کےعلما اور مراجع کرام کے بیانات،خیالات اور خطبات کو عام سادہ زبان میں نشر کیا جاتا ہے۔

اِن تمام امور کی انجام دہی کے لیے حوزہ نیوز ایجنسی کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ہم اغیار کی فکری و ثقافتی یلغار کے مقابل دفاعی بندھ باندھنے اور اسلامی ثقافت کے فروغ میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .