بدھ 3 نومبر 2021 - 20:31
ایران کے وزیر پٹرولیم کا ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو بچانے پر سپاہ پاسداران انقلاب کی قدردانی

حوزه/ ایرانی پٹرولیم وزیر نے کہا کہ میں بحیثیت وزیر پٹرولیم،سپاہ پاسداران کے معزز جوانوں کے ہاتھوں کا بوسہ لیتا ہوں اور ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو امریکی بحری لٹیروں سے بچانے پر سپاہ پاسداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/ وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے ایک پیغام میں ایرانی بحری جہاز کو امریکی بحری لٹیروں کے چنگل سے بچانے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر پٹرولیم کے پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
«وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّکُمْ»

جب ایرانی عوامی دشمنوں نے اپنی آنکھوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی 13ویں حکومت میں ایرانی عوامی خادموں کے پختہ ارادے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پابندیوں کے ظالمانہ اور سخت محاصرے کو توڑنے کا عزم دیکھا اور اس ارادے کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات اور تیل کی ترسیل اور خرید و فروخت میں تیزی  دیکھنے کے بعد وہ اب اس قومی عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے لہذا انہوں نے ہمارے تیل بردار بحری بیڑے پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر کے ایک بار پھر اپنی سابقہ عادت کو دہرایا۔

لیکن خدا کے فضل سے یہ مکاری بھی سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی خصوصاً بحری فوج کے جوانوں کی چوکسی،قوت ارادی اور شجاعت مندانہ اقدامات کی بدولت ناکام ہو گئی۔

میں بحیثیت وزیر پٹرولیم، سپاہ پاسداران کے معزز جوانوں کے ہاتھوں کا بوسہ لیتا ہوں اور ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو امریکی بحری لٹیروں سے بچانے پر سپاہ پاسداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خدا کے فضل سے ملت ایران کے پرعزم جوانوں نے ملک کی سربلندی کے لئے جس راستے کا انتخاب کیا ہے اس پر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اس طرح کے واقعات 13ویں حکومت میں عوام کے خدمت گزاروں کے عزم کو دشمنوں کی ناجائز اور ظالمانہ پابندیوں پر قابو پانے کے تعلق سے مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے علاوہ کوئی اثر نہیں چھوڑیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .