۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نیروی دریایی سپاه

حوزہ/ ایران کے تیل کی چوری کرتے ہوئے امریکہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، امریکی کشتیوں سے سپاہ کے دلاوروں کی جنگ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے بحیرہ عمان میں ایران کے تیل کے ٹینکر کو اپنے ضبط میں لے لیا جو ایران کی درآمد والے تیل سے بھرا ہوا تھا پھر اسے دوسرے ٹینکر میں خالی کرکے کسی نامعلوم سمت کی طرف روانہ کر دیا۔ 

اسی اثنا میں آئی آر جی سی بحریہ کے دلاوروں نے ٹینکر کے عرشے کو ہیلی برن کے ذریعہ پکڑ لیا اور اسے ایران کی طرف روانہ کر دیا۔

جس کے بعد امریکی افواج نے ٹینکر کا تعاقب کرنے کے لیے کئی ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کا استعمال کیا، لیکن آئی آر جی سی کے جان بہ کف دلاوروں کے آنے سے نا کام لوٹ گئے۔

امریکی افواج نے دوبارہ انتہائی باصلاحیت مزید جنگی جہازوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹینکر کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ یہ ٹینکر فی الوقت ایران کے علاقائی پانیوں میں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .