۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
یمن کے صوبہ المہرہ پر قبضہ کرنے کی امریکی سازش

حوزہ/ یمنی باخبر ذرائع نے مشرقی یمن میں صوبہ المہرہ پر قبضہ کرنے کے امریکہ اور سعودی منصوبے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے باخبر ذرائع نے کہا کہ امریکہ مشرقی یمن میں صوبہ المہرہ کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے، ذرائع نے امریکی سفیر کرسٹوفر ہینسل کے صوبہ المہرہ کا اچانک دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی اور امریکی عناصر اس صوبے پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ  بنا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  سعودی عناصر صوبہ المہرہ میں موجود ہیں  لیکن قابضین کے خلاف اس صوبے کے قبائل کی مخالفت نے اس صوبے میں سعودی منصوبے پر عمل درآمد کو بڑی حد تک روک دیا ہے  جو اس کے مکمل قبضے اور بحیرہ مکران کے ساحلوں تک تیل پائپ لائن کی توسیع پر مبنی ہے۔

ادھر امریکی سفیر نے صوبہ المہرہ کا سفر کیا کیونکہ امریکہ کو پہلے صوبہ المہرہ پر سعودی قبضے کی حمایت کرنی ہوگی کیوں کہ وہ جزائر سقطری  پر اپنے مرکزی فوجی اڈے سے منسلک ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد صومالیہ سے اپنی افواج کا انخلا کر کے انہیں یمن اور سقطری میں تعینات کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .