۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اصل محرکات اور مقامی سہولت کار سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اصل محرکات اور مقامی سہولت کار سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی طویل عرصہ تک دہشت گردی، اغواءبرائے تاوان ، بھتہ خوری، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم کا شکار رہا ہے۔ فوج اور رینجرز کی کارروائیوں کے باعث کسی حدتک امن و امان بحال ہوا ہے،جسے سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی سیاسی حکومتیں اپنی وقتی مصلحتوں کی خاطر ان جرائم کی پشت پناہی کرنے والے عناصر سے چشم پوشی کرتی رہی ہیں۔ جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی اس سے پہلے بھی شرانگیزیوںکے ثبوت توملتے رہے ہیں لیکن مقامی ایجنٹوں کے خلاف کوئی عبرتناک کارروائی نہیں ہوئی۔جس کی وجہ سے جرائم کی بیخ کنی کی گئی ہو۔

علامہ نیا ز نقوی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ِ حیات ہے۔ اس کا تحفظ پورے ملک کا تحفظ ہے۔جبکہ ملک بھر کے مختلف حصوں کے شہری کراچی میں آباد ہیں۔ اس کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ 12 مئی کے سانحہ سمیت کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ داروں، سہولت کاروںکو بے نقاب کئے اور نمونہءعبرت بنائے بغیر حقیقی امن کی بحالی ممکن نہیں۔ کراچی کا امن کاروبار اور ملکی اقتصادی ترقی کی بنیادی شرط ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .