۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ یوم القدس امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم اسلام ہے۔یہ مسلمانوں کے اتحاد کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ یوم القدس امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم اسلام ہے۔یہ مسلمانوں کے اتحاد کا دن ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے 1948ءمیں صیہونی یہودی ناجائز اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کر کے مردہ عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی امریکی سرپرستی اور مسلمانوں کا انتشار قدس کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔کچھ مسلمان حکومتیں خاص طور پر عرب حکمران امریکی غلامی میں اسرائیل کے ساتھ ہیں اور کئی ممالک نے تو شرمناک حدتک ناجائز ریاست کو تسلیم بھی کر رکھا ہے۔ الحمدللہ پاکستان ، ایران سمیت اکثر مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ،جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہوتاہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

علامہ نیا ز نقوی نے ان تمام تنظیموں اور مسلمان بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت گرمی کے باوجود روزے کے ساتھ اورکورونا وائرس کے خطرے کے باوجودیوم القدس ریلیوں کا اہتمام کرکے فلسطینیوں کو یکجہتی کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ علما ئے کرام نے جمعتہ الوداع کے خطبات میں مسئلہ فلسطین پر روشنی بھی ڈالی اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے دعائیں بھی کروائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .