حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کی حکومتی پالیسی کے مطابق رواں سال مارچ میں مدارس کو بند کر دیا گیا تھا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانات شیڈول کے مطابق لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے پہلے ہی مکمل ہو چکے تھے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو ¿ قومی ذمہ داری ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ طلبہ و طالبات اور تعلیمی اداروں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ سے اس مرض سے دنیا کو نجات عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت نماز پنجگانہ اور نماز جمعة المبارک پہلے ہی بحال ہوچکی ہیں جبکہ یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے مجالس اور جلوس ہائے عزا منعقد کرنے میں بھی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انشاءاللہ محرم الحرام میں مراسم عزاداری بھی پہلے سے زیادہ ذمہ داری اور قومی احساس کے مطابق منعقد ہوں گے۔ انشاءاللہ امید کرتے ہیں کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی اور ایک بار پھر مدارس دینیہ کے طلباءو طالبات قرآن و حدیث سیکھنے کا عمل شروع کریں گے۔
اتوار 26 جولائی 2020 - 01:51
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کی حکومتی پالیسی کے مطابق رواں سال مارچ میں مدارس کو بند کر دیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ