حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا 20۔ نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے جو مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن علیہ السلام کو شہادت سے پہلے ہدایت کی۔یوم شہادت علی علیہ السلام کے موقع پرامیرالمومنینؑ کے مشہور وصیت نامے کاحوالہ دیتے ہوئے آیت اللہ ریاض نجفی نے کہاکہ حضرت علی نے خدا کی وحدانیت اور پیغمبر کی نبوت کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام تمام ادیان پر غلبے کا مذہب ہے ،میری نماز،عبادت،زندگی،موت اللہ کی طرف سے اور اللہ کے لئے ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے تقویٰءالٰہی اختیار کرنے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے، ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے اور تفرقے سے پرہیز کی وصیت کی اور حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ لوگوںکے مابین صلح صفائی کرانا ہمیشہ کے نماز روزہ سے افضل ہے اور جوچیز دین کو نابود کرتی ہے،فساد و اختلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امیرالمومنین نے اپنی وصیت میں عزیزوں،رشتہ داروں اور ہمسائیوں سے صلہ رحمی کرنے اوریتیموں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔جبکہ قرآن پر عمل میں سبقت لے جانے ، حج ترک نہ کرنے ، جہاد، زکٰوة کی ادائیگی اور نماز قائم کرنے کی بھی وصیت کی۔وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اپنے مشہور وصیت نامے میں آل رسول ، صحابہ کرام، فقرا اور ناداروں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنے کی وصیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک نہ کرنے کی وصیت کرتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اورایک دوسرے کے ساتھ نیکی کرتے رہنے کو لاز م قراردیااور کہا کہ ایک دوسرے سے علیحدگی،تعلقات ختم کرنے،تفرقہ وتشتت سے پرہیز کرتے رہنا۔
![حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی، آیت اللہ ریاض نجفی حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی، آیت اللہ ریاض نجفی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/02/24/4/931971.jpg)
حوزہ/ وفاق الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا 20۔ نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے جو مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن علیہ السلام کو شہادت سے پہلے ہدایت کی۔
-
ویڈیو|ماہ مبارک رمضان کی فضیلت
علامہ حافظ ریاض حسین نجفی
-
امیرالمومنین حضرت علی (ع) کا وصیت نامہ قرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان: وصیت نامے میں حضرت علی ؑنے اسلام کو تمام ادیان پر غلبے کا مذہب قرار دیا، مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام…
-
فاطمہ زہراؑ، شیعہ سنی مسلکی تفریق سے بالا تر امتِ اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت ، اعلی عدلیہ اور قوم کے تمام سنجیدہ طبقات کو…
-
ویڈیو| کیا کرونا عذاب الھی ہے، سنیں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زبانی
حجۃ الاسلام والمسلمین حافظ سید ریاض حسین نجفی
-
اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے،آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے۔ یہ اللہ اور اس کے…
-
علامہ قاضی غلام مرتضیٰ نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وفاق المدارس شیعہ پاکستان
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے معروف عالم…
-
اتحاد ہی مسلمانوں کی طاقت ہے،کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ +تصاویر
حوزہ/ولادت با سعادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ اور شیعہ تقدس عزا کمیٹی حیدرآباد نے سہراہ مبارک کے اسٹیج کا احتمام…
-
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ حافظ ریاض نجفی کی ملاقات
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات۔
-
بیت المقدس اسلام کا قبلہ اول
حوزہ/مسجد الاقصیٰ وہی مقدس مکان ہے جو یہودیوں کا قبلہ تھا اور مسلمانوں نے بھی تیرہ سال مکہ میں اور ہجرت کے بعد سترہ مہینے اسی کی سمت رخ کر کے نماز ادا…
-
ملاوٹ اور کم ناپ تول بہت سی برائیوں کا مجموعہ ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور کم ناپ تول بہت سی برائیوں کا مجموعہ ہے۔یہ خیانت ، جھوٹ ، منافقت اور دھوکہ دَہی بھی ہے۔ملاوٹ ہو…
-
شیعہ مراجع کے مطابق کسی مسلک کے بزرگان کی توہین جائز نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی مقدسات کی توہین جائز نہیں، اگر کوئی غیر ذمہ دار…
-
ناانصافی اور معاشرتی بگاڑ کی اہم وجہ قرآن سے دوری ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ناانصافی اور معاشرتی بگاڑ کی ایک اہم وجہ قرآن سے دوری ہے۔ جب قرآن پڑھا جائے تو ہر طرف سے لاتعلق ہوتے ہوئے…
-
امامت و ولایت کا دفاع فاطمہ الزہراؑکے جہاد کا اہم پہلو ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امامت و ولایت کا دفاع خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جہاد کا اہم پہلو ہے۔ایک عورت ہوتے ہوئے،زخمی…
-
دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی۔ کرونا وائرس کے…
-
جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات/کرونا وائرس کا المصطفی کے چینی طلباء سے کوئی تعلق نہیں
حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے آفس میں جامعہ المنتظر پاکستان کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید حافظ ریاض نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کی…
آپ کا تبصرہ