حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ مسالک کے بنیادی عقائد سے متصادم قانون سے سوائے لڑائی، جھگڑے کے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ پہلے ہی ملک میں فرقہ واریت کے نتیجہ میں 70 ہزار کے قریب لوگ مارے گئے ہیں، اب پھر لڑائی جھگڑے کے حالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، شیعہ مراجع کرام کے واضح فتاویٰ موجود ہیں کہ کسی مسلک کے بزرگان کی توہین جائز نہیں، اگر کوئی غیر ذمہ دار کوئی حرکت کرتا ہے تو قانون موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔ چودھری صاحبان کی طرف سے پیش کردہ متنازعہ تحفّظِ بنیاد ِ اسلام بل پر ہر طرف تشویش پائی جاتی ہے۔ آئینِ پاکستان اور دیگر قوانین میں جب توہین کی سزا موجود ہے تو نئے بل کی کیا ضرورت تھی؟
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی رہتے ہیں، ان کی مذہبی آزادیوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے، اہلبیتؑ کیلئے رضی اللہ کہنے پر مجبور کرنا درست نہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قرآن مجید میں مختلف ادوار میں گزرے حق پرست اہلِ ایمان کا ذکر بھی ہے، جن میں حبیب نجّار، حزقیل مومن آلِ فرعون بھی شامل ہیں جو کسی خوف کے بغیر حق بات کرتے تھے۔ حق گوئی سے نہیں گھبرانا چاہئے البتہ تاریخی واقعات بیان کرنے میں کسی کی توہین نہ کی جائے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد کسی نے حضرت علیؑ سے سوال کیا کہ خلافت حاصل کرنے کی کوشش کیوں نہ کی تو فرمایا میں پیغمبر کے غسل، کفن، جنازہ کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاریخ میں تشیّع کا کردار ہمیشہ عظیم رہا ہے۔ کربلاء میں اسلام کی بقاء اور بعد میں ہمیشہ شیعہ ہی پیش پیش رہے ہیں، اب بھی شیعیانِ حیدر کرار اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ انبیا علیہم السلام انسانوں کی تربیت کیلئے اللہ کی طرف سے دنیا میں بھیجے گئے تاکہ دلوں سے زنگ دور ہوں۔ یہ انبیاؑء مختلف مقامات پر بھیجے جاتے رہے، شام کے قریب انطاکیہ میں بھیجے گئے انبیاء کا ذکر بھی قرآن میں ہے۔ لوگ ان انبیاؑ پر طرح طرح کے اعتراضات کرتے تھے کہ آپ کو اللہ نے نہیں بھیجا۔ کبھی یہ اعتراض کیا جاتا کہ تمہارا آنا فالِ بد ہے، فصلوں اور رزق سے برکت اُٹھ گئی ہے۔ انبیاء نے ہمیشہ ان کی باتوں کا نرمی سے جواب دیا اور فرماتے کہ یہ تمہاری اپنی غلط کاریوں کی وجہ سے ہے۔ دعائے کمیل میں بھی ذکر ہے کہ انسان کے اپنے کاموں کی وجہ سے مختلف مصیبتیں آتی ہیں، دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 ذی الحجہ کو کربلاء کے پہلے شہید جناب مسلم بن عقیل کوفہ میں شہید ہوئے۔ امام حسین ؑ نے انہیں اپنا خصوصی معتمد قرار دیا تھا۔ جناب مسلم بن عقیل نے لوگوں کی بے وفائی کے باوجود ہمت نہ ہاری، ایک بھی ساتھی نہ ہونے کے باوجود پسپائی اختیار نہ کی اور نہ ہتھیار ڈالے بلکہ تنِ تنہا ابنِ زیاد کے لشکر کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

حوزہ/لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی مقدسات کی توہین جائز نہیں، اگر کوئی غیر ذمہ دار کوئی حرکت کرتا ہے تو قانون موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔
-
فرقہ وارانہ تحفظ بنیاد ایکٹ،ایم ڈبلیو ایم وفد کی آیت اللہ حافظ ریاض سے ملاقات
حوزہ/ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے نام نہاد تحفظ اسلام بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ بل سازش ہے. آئین…
-
اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے،آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے۔ یہ اللہ اور اس کے…
-
ادارہ التنزیل کی جانب سے تفسیری مقابلے کا اہتمام
حوزہ/ھفتہ ولایت کی مناسبت سے تفسیری مقابلے کا ادارہ التنزیل کی طرف سےاہتمام کیا گیا ہےجسمیں مقابلۂ تفسیر سورہ لقمان کا اعلان ہوا ہے۔
-
کاظمی اور اس کے مشیر عراق پر امریکی تسلط چاہتے ہیں، حزب اللہ عراق
حوزہ/ عراقی حزب اللہ گروپ کے مرکزی دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عراقی حکومت اور اس کے مشیروں کی سیاست امریکیوں کی سیاست کے مطابق ہے اور عراقی…
-
ملت جعفریہ ایک شفیق بزرگ، مربّی اور سرپرست سے محروم ہو گئی،حجۃ الاسلام مولانا سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/آیت اللہ سعید حکیم ۔آیت اللہ ہاشمی شاہرودی سابق جیف جسٹس ایران- آیت اللہ حمید الحسن لکھنو آیت اللہ علامہ سید ذیشان حیدر جوادی ۔علامہ صادق علی شاہ…
-
فاطمہ زہراؑ، شیعہ سنی مسلکی تفریق سے بالا تر امتِ اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت ، اعلی عدلیہ اور قوم کے تمام سنجیدہ طبقات کو…
-
آیت اللہ العظمی بشیر نجفی:
کرونا سے اپنی حفاظت واجب شرعی ہے
حوزہ / نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی نے حفظان صحت کے اصولوں کی جانب توجہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام بیماریوں اور بالخصوص کرونا…
-
-
خطبۂ غدیر کا متن اور ترجمہ؛
خطبۂ غدیر؛نواں حصہ،بیعت کا مسئلہ
حوزہ/خطبۂ غدیر کا متن اور ترجمہ؛خطبۂ غدیر؛نواں حصہ،بیعت کا مسئلہ۔
-
-
توہین صحابہ بل کی منظوری اسمبلی ارکان کی نااہلی، کوتاہ فکری اور معارفِ دین سے عدم آشنائی کی بدترین مثال ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے توہینِ صحابہ بل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جو انٹرویو کی شکل میں پیشِ خدمت ہے۔
-
شہید علامہ عارف الحسینی سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے حقیقی فرزند تھے، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ
حوزہ / پاکستان کے معروف اسکالر سید علی مرتضی زیدی کا شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 30 ویں برسی کے موقع پر خطاب کے اہم نکات قارئین کی خدمت میں پیش…
-
حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا 20۔ نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن…
-
ویڈیو|ماہ مبارک رمضان کی فضیلت
علامہ حافظ ریاض حسین نجفی
آپ کا تبصرہ