حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول کا راستہ ہے۔ اسی پر چلتے ہوئے انجام بخیر ہوگا۔ قبر میں راحت ملے گی۔ قیامت کے دن آسانی ہو گی۔ حوضِ کوثر سے سیراب ہوں گے۔ پُلِ صراط کا سخت مرحلہ آسان ہو گا جس کے بارے حضرت ابوبکر ؓنے کہا تھا علیؑ کے لکھے اجازت نامے کے بغیر کوئی بھی پُلِ صراط سے نہ گزر سکے گا۔ جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حضور جب تشریف لائے تو عیسائیت اور یہودیت موجود تھی لیکن آپ کے اجداد حضرت عبدالمطلب اور حضرت ابوطالب ؑ اور دیگر بزرگان، دینِ ابراہیم کے پیروکار تھے۔ زندگی بھر اسلام کی تبلیغ کرنے کے بعد حضور نے وفات سے چھ ماہ قبل فرمایا تھا کہ تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ قرآن اور اپنی عترت، اہل بیتؑ۔ پیغمبر اکرم نے ان دونوں سے تمسّک کو نجات کا موجب قرار دیا۔ یہ خطاب اُس وقت کے اصحاب ؓ سے لے کر قیامت تک کے تمام مسلمانوں کو تھا۔ حضور کی نصیحت فقط آپ کے حقیقی پیروکار ہی قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرنے سے انسان کا نامہء اعمال بند نہیں ہو جاتا بلکہ زندگی میں اگر کسی اچھے کام کی بنیاد رکھی تھی تو موت کے بعد بھی اس کا اجر اس کے نامہء اعمال میں لکھا جاتا رہے گا۔ اسی طرح کسی برائی کی بنیاد رکھی تو اُس کا گناہ بھی اس کے حساب میں لکھا جاتا رہے گا۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے 1454 سال قبل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرماتے ہوئے ”پڑھنے“ کا حکم دیا۔ دوسری سورة میں اللہ کا نام لے کر بیان کرنے کا حکم دیا، حضور کے شرحِ صدر کی بات کی گئی۔ مشکل امور کے بعد آسانی ملنے کا ذکر کیا گیا۔ تیسری سورة میں نام لئے بغیر ”مزمّل“ پکارا گیا۔ ایک اور سورة میں ”مدثّر“ سے خطاب کیا گیا۔ 41 ویں سورہ یٰس میں حضرت محمد مصطفی کی رسالت کی تصدیق کی گئی۔ اس سورہ کو نمازِ فجر کے بعد پڑھنے سے آفات سے نجات ملتی ہے۔ ”یاسین“ حضور کا ایک نام ہے۔ اسی سورت کے آغاز میں حضور کے بارے ارشاد ہوا کہ ”آپ صراطِ مستقیم پر ہیں“۔ تمام مسلمان صراطِ مستقیم کی دعا مانگتے ہیں جبکہ حضور کے صراطِ مستقیم پر ہونے کی گواہی خود اللہ تعالیٰ نے دی۔

اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے،آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول کا راستہ ہے۔ اسی پر چلتے ہوئے انجام بخیر ہوگا۔
-
فاطمہ زہراؑ، شیعہ سنی مسلکی تفریق سے بالا تر امتِ اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت ، اعلی عدلیہ اور قوم کے تمام سنجیدہ طبقات کو…
-
دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی۔ کرونا وائرس کے…
-
اللہ کی اطاعت کے بعد والدین کی خدمت اور فرمانبرداری کا حکم ہے، آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ والدین کی کسی بات پر ناگواری کا اظہار تک نہیں کرنا چاہیے،جیسے والدین بچپن…
-
حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا 20۔ نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن…
-
شیعہ مراجع کے مطابق کسی مسلک کے بزرگان کی توہین جائز نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی مقدسات کی توہین جائز نہیں، اگر کوئی غیر ذمہ دار…
-
علامہ قاضی غلام مرتضیٰ نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وفاق المدارس شیعہ پاکستان
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے معروف عالم…
-
امامت و ولایت کا دفاع فاطمہ الزہراؑکے جہاد کا اہم پہلو ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امامت و ولایت کا دفاع خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جہاد کا اہم پہلو ہے۔ایک عورت ہوتے ہوئے،زخمی…
-
ناانصافی اور معاشرتی بگاڑ کی اہم وجہ قرآن سے دوری ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ناانصافی اور معاشرتی بگاڑ کی ایک اہم وجہ قرآن سے دوری ہے۔ جب قرآن پڑھا جائے تو ہر طرف سے لاتعلق ہوتے ہوئے…
-
ولایت اہل بیت (ع) اور شعائر حسینیہ کی خاطر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں،حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/تاریخ گواہ ہےکہ مومنین نےاپنی گردنیں کٹوائیں،ہاتھ پاؤں ہدیہ کئے اور یہ ساری قربانیاں معصومین علیھم السلام کی تائید سےتھا،شعائر حسینیہ کو باقی رکھنے…
-
ملاوٹ اور کم ناپ تول بہت سی برائیوں کا مجموعہ ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور کم ناپ تول بہت سی برائیوں کا مجموعہ ہے۔یہ خیانت ، جھوٹ ، منافقت اور دھوکہ دَہی بھی ہے۔ملاوٹ ہو…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ حافظ ریاض نجفی کی ملاقات
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات۔
-
توحید اصل دین اور احساس ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے خطبہ نماز جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ نماز کا مطلب ہر روز اللہ کو سلام کرنا ہے، مومن کی علامت اللہ کے ساتھ…
آپ کا تبصرہ