۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
ملاقات

حوزہ/ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے نام نہاد تحفظ اسلام بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا  کہ  یہ بل سازش ہے. آئین پاکستان کی موجودگی میں مزید کسی بل کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ  اس کے اگر یہ بل پاس ہوا تو ایک نہ تھمنے والا فساد شروع ہوجائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید مبارک علی موسوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آئنگی سید اسد عباس تقوی کے ہمراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ افضل حیدری اور حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کے استاد قبلہ مولانا محمد حسین ڈھلوں سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں ملاقات ہوئی ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے نام نہاد تحفظ اسلام بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا  کہ  یہ بل سازش ہے. آئین پاکستان کی موجودگی میں مزید کسی بل کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ  اس کے اگر یہ بل پاس ہوا تو ایک نہ تھمنے والا فساد شروع ہوجائے گا اور اسلام دشمن اور پاکستان دشمن تکفیری گروہ کی سازش ہی یہی ہے کہ ملک میں دوبارہ فرقہ واریت پھیل جائے۔ اس لئے ہم ہی نہیں اہلسنت برادران نےبھی اس بل کی مخالفت کی ہے اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بل میں ترمیم نہیں بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .