۱۶ آذر ۱۴۰۰ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۳ | Dec 7, 2021
تصاویر/ جامعہ المنتظر لاہور کے علماء کی جانب سے  سے جلوس عید میلادالنبی کا استقبال

حوزہ/ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماء کے ہمراہ ماڈل ٹاون میں سی بلاک سے برآمد ہونے والے عید میلادالنبی (ص) کے جلوس کا ایچ بلاک بس اسٹاپ پر استقبال کیا و شرکائے جلوس کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور جامعہ المنتظر کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماء کے ہمراہ ماڈل ٹاون میں سی بلاک سے برآمد ہونے والے جلوس کا ایچ بلاک بس اسٹاپ پر استقبال کیا ۔سید کلیم الرحمن ترمذی عرف گوگی شاہ کی قیادت میں شرکا ئے جلوس کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ المنتظر لاہور کے علماء کی جانب سے سے جلوس عید میلادالنبی کا استقبال

علامہ افضل حیدری کے ہمراہ مولانا محمد باقر گھلو،مولانا شبیر حسین نجفی ،مولانا ضیاءالحسن نقوی، مولانا لال حسین قمی اور دیگر بھی شامل تھے۔جلوس کے شرکاءکی دودھ اور جوس کی سبیل، پٹھورے، اور نان حلیم سے تواضع بھی کی گئی۔

اس موقع پر اتحاد امت کے لیے دعائیں بھی کی گئیں ۔سید کلیم الرحمن نے جامعة المنتظر کی طرف سے عید میلادالنبی جلوس کے استقبال پر شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 9 =