۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کراچی؛ عید غدیر کے مناسبت سے دانشگاہ ابوالفضل عباس (ع) کے نام سے اسکول کا سنگ بنیاد

حوزہ/ ادارے کے روح رواں رضی حیدر رضوی نے کہا کہ یہاں پر خواتین کے لیے امام بارگاہ کے توسیع کی ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ یہاں سے 6 جلوس نکلتے ہے 7 جلوس اختتام ہوتا ہے بڑی مجالس و محفل میلاد ہوتی ہے اس لیے یہاں ضرورت ہے لہذا اس کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی دانشگاہ ابوالفضل اسکول کو مزید ایکسٹینڈ کیا جارہا انشاءاللہ ماڈل بلڈنگ اسکول تعمیر ہو رہا ہے یہاں سے اسٹوڈنٹس فری ایجوکیشن حاصل کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ اورنگی ٹاؤن مسجد امام بارگاہ حیدر کرار میں عید غدیر کے دن دانشگاہ ابوالفضل عباس علیہ السلام کے نام سے اسکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو کہ تقریبا آدکھا مکمل ہوچکا ہے یہ سنگ بنیاد مولانا حسن ظفر نقوی صاحب اور علامہ سید ناظر عباس تقوی، نوحہ خوان سید عرفان حیدر رضوی کے ہاتھوں رکھا گیا اور یہاں پر خواتین کے لئے امام بارگاہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ادارے کے روح رواں رضی حیدر رضوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر خواتین کے لیے امام بارگاہ کے توسیع کی ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ یہاں سے 6 جلوس نکلتے ہے 7 جلوس اختتام ہوتا ہے بڑی مجالس و محفل میلاد ہوتی ہے اس لیے یہاں ضرورت ہے لہذا اس کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی دانشگاہ ابوالفضل اسکول کو مزید ایکسٹینڈ کیا جارہا انشاءاللہ ماڈل بلڈنگ اسکول تعمیر ہو رہا ہے یہاں سے اسٹوڈنٹس فری ایجوکیشن حاصل کریں گے۔

علامہ حسن ظفر نقوی صاحب نے دعا کی اور اس کام میں تعاون کرنے والؤں کے لئے بھی سلامتی کی دعائیں کرائی۔علامہ ناظر عباس تقوی صاحب نے کہا کہ تعلیم سب سے بڑی چیز ہے اور ہم باب العلم کے ماننے والے ہے انہوں نے رضی حیدر رضوی سید اقبال شاہ رضوی کے لیے دعا کی۔ برادر سلمان نے کہا کہ رضی حیدر رضوی بھائی کی کوششوں کو سراہتے ہے، معروف عزادار جواد شاہ زیدی نے کہا کہ ہر کوئی کام کرتا ہے لیکن جو کام یہاں ہو رہا ہے بہت کم دیکھنے میں آیا ہے ان کے ہاتھ کو مضبوط کرنا چاہئے، مجلس وحدت مسلمین کے ویسٹ کے جنرل سیکریٹری برادر کلیم رضا زیدی نے اس کام کی تعریف کی اور دعا کی،

آخر میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہی تعلیم تھی جس نے داعش کو شکست دی یہ بہت ضروری عمل ہے ۔ یہ تعمیراتی کام جناب سید اقبال شاہ رضوی صاحب کے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لئے کیے جا رہے ہیں اللہ تعالی شاہ صاحب کے مرحوم والدین کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

جشن عید غدیر میں جناب مولانا سید حسن ظفر نقوی ۔ جناب سید عرفان حیدر رضوی ۔ جناب جناب شاعر حسین شاعر ۔ جناب ارتضیٰ جانپوری۔ جناب کشور عدیل ۔ جناب اسد ظفر نقوی ۔ جناب عدنان جعفری ۔ جناب موسی رضوی ۔ جناب عرفان علی رضوی ۔ جناب دانیال موسوی ۔ اشتیاق مہدی رضوی ۔ جناب اقبال کاظمی ۔ ماسٹر ایان حیدر رضوی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ نظامت جناب اطہر جعفری۔

جناب سید اقبال شاہ رضوی ۔ جناب علامہ سید ناظر عباس تقوی ۔ مولانا محمد صادق جعفری ۔ جناب مولانا سید حمید حسین الحسینی ۔ جناب حسن رضا سہیل ۔ جناب سید سلمان حیدر رضوی ۔ جناب آصف اعجاز ۔ جناب جواد شاہ زیدی ۔ جناب عاصم جعفری ۔ جناب کیپٹن ریٹائر سید فرخ ۔ جناب محمد عباس رضوی ۔ جناب فرحت عباس رضوی ۔ جناب زین رضا رضوی ۔ جناب شبیر حسین ۔ کلیم رضا زیدی ۔ جناب مزمل حسین کاظمی ۔ جناب شاہد حسین زیدی ۔ جناب ناصر حسین زیدی ۔ جناب دانش زیدی ۔ جناب حسن مرزا ۔ زوہیب حسن کاظمی ۔  جناب کامران زیدی ۔ بڑے تعداد میں مومنین و مومنات کی شرکت ۔

بعد جشن دانشگاہ ابوالفضل اسکول کی توسیع و سنگ بنیاد لیڈیز امام بارگاہ ہال ۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی صاحب ۔ مولانا سید ناظر عباس تقوی صاحب ۔ سید عرفان حیدر رضوی صاحب کے بدست مبارک سے کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .