۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سرکار سلطان العلماء مولانا رضا آغا کی پانچویں برسی پر مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ ۹ جولائی بروز جمعہ سرکار سلطان العلماء مولانا رضا آغا صاحب قبلہ کی پانچویں برسی کا دن، اس سلسلے میں حیدرآباد دکن میں مجلس عزا کا انعقاد عمل میں آیا۔جسے سرکار سلطان العلماء کے فرزند ارجمند مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۹ جولائی بروز جمعہ سرکار سلطان العلماء مولانا رضا آغا صاحب قبلہ کی پانچویں برسی کا دن، اس سلسلے میں بمقام شریعت کدہ نور خان بازار حیدرآباد دکن میں مجلس عزا کا انعقاد عمل میں آیا۔جسے سرکار سلطان العلماء کے فرزند ارجمند مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے خطاب کیا۔

سرکار سلطان العلماء کی پانچویں برسی پر اُنکے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیا اور اُنکے فرزند کو پرسہ دیا مجلس عزا میں شرکت کرنے کے لئے ایرانی جنرل قونصلیٹ آغا مہدی شاہ رخی کے علاوہ علماء حیدرآباد تشریف لائے۔

سرکار سلطان العلماء کی بنا کرده کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے تمام اراکین بالخصوص سرپرت اعلٰی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا رضا عباس صاحب جنرل سیکریڑی مولانا خورشید حسن صاحب کے علاوہ مولانا سید تنویر حیدر زینبی صاحب کے علاؤہ شہر کے دیگر علماء نے شرکت کیا جس میں قابل ذکر  حجت الاسلام مولانا سید ظفریاب حیدر صاحب  مولانا سید جلال حیدر  صاحب مولانا سید معصوم حیدر صاحب مولانا سید ارشد رضا صاحب مولانا ظہیر عبّاس صاحب مولانا سید شجیح مختار صاحب مولانا محب عابد صاحب مولانا اطہر علی صاحب مولانا شان حیدر صاحب مولانا میر محمد علی صاحب مولانا مدثر حسین صاحب مولانا سرمدی صاحب مولانا ضیا عبّاس نقوی صاحب مولانا فیاض حسین صاحب مولانا اکبر حسین صاحب مولانا علی آجانی صاحب مولانا یاور عبّاس صاحب مولانا دلدار عابد صاحب  مولانا حسین علی صاحب مولانا نثار حسین نجفی صاحب مولانا بہشتی صاحب نے شرکت کیا۔

علماء کرام و ذاکرین عظام کے علاوہ قوم کے سرباہان و متعدد ماتمی انجمنوں کے صدر نے شرکت کیا جن میں ریاض الحسن آفندی گولڈی صاحب نجف علی شوکت صاحب جناب عبّاس صاحب لوہے کی کمان جناب شہریار والا جاہی صاحب جناب علمدار والا جاہی صاحب کارپوریٹر جناب رضا حسین عابدی صدر انجمن العباس جناب جعفر حسین صاحب ایڈیٹر صدائے حسینی قابل ذکر ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .