۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس چہلم برائے ایصال ثواب؛ مولانا سید ذیشان حیدر نقوی طاب ثراہ

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ذیشان حیدر نقوی طاب ثراہ ابن سید ضرغام حسین مرحوم کے بلندی درجات کے لئے ایک مجلس سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا کیا گیا ہے۔جس میں علمائے اعلام و مومنین ذوی الاحترام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خادم مکتب اہلبیت اطہار(ع)، مبلغ حق شعار، مصائب و آلام میں بھی ضیابارالماس، روحانی اقدار کے عکاس خاموش مبلغ، وظیفہ شناس، ہندوستان اور بیرون ہندوستان میں وظیفہ امام جمعہ والجماعت کو پوری عمر انجام دینے والےعزیز القدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ذیشان حیدر نقوی طاب ثراہ ابن سید ضرغام حسین مرحوم کے بلندی درجات کے لئے ایک مجلس سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام  کا انعقاد حسب صراحت ذیل کیا کیا گیا ہے۔جس میں علمائے اعلام و مومنین ذوی الاحترام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

پروگرام

بتاریخ : ٢٥/ جولائی ۲۰۲۱ بروز اتوار 

بمقام : امام بارگاہ دربار حسینی عثمانپور امروہہ یوپی ہندوستان

قرآن خوانی:٨/بجے صبح

تعزیتی نظم و تاثرات : ٩:١٥ صبح

خطیب: مفسر قرآن حجۃ الاسلام والمسلمین سید ریس احمد صاحب جارچوی 

سوزخوانی: جناب فیصل مرزا قزلباش دہلوی 

نظامت: مولانا سید نقی حیدر پھندیڑوی صدر الافاضل

زنانی مجلس: بتاریخ ٢٥/جولائی ٢٠٢١ - ٩ بجے صبح

بمقام: بیت مرحوم عثمانپور امروہہ  

 سوگواران: اہلیہ، فرزندان و  جملہ اعزا  و  اقارب، عثمانپور امروہہ  یوپی ۔  رابطہ نمبر  9871526720- 7011859580

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • احمد IN 09:38 - 2021/07/15
    0 0
    اراکین حوزہ نیوز کی خدمت میں سلام عرض ہے حوزہ نیوز علماء کے لئے ایک قیمتی پلیٹ فارم ہے اللہ اراکین حوزہ کو ہمت و عزت عطا فرمائے۔ مولانا زیشان نقوی صاحب نے پوری زندگی خاموشی سے تبلیگ دین میں گزاری۔ یہ اللہ کے لئے خاموشی سے اور شہرت سے دور ہوکر عالمی پیمانے پر اپنے وظیفہ کو انجام دیتے رہے آج اللہ نے حوزہ نیوز کے توسط سے ان کو مزید متعارف کرایا گویا حوزہ نیوز اللہ کا اراددہ ہے اور کامندان الہی کارمند ہیں۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین والسلام