۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا                       

حوزہ/ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ صاحب اور صدر مجلس اتحاد المسلمین جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کا کل ہند شیعہ مجلسِ علماء و ذاکرین کی جانب سے ماہ عزا کا پہلا عشرہ اور مجالس و جلوس کی بر آمدگی میں ہر ممکنہ مدد دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ صاحب اور صدر مجلس اتحاد المسلمین جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کا کل ہند شیعہ مجلسِ علماء و ذاکرین کی جانب سے ماہ عزا کا پہلا عشرہ اور مجالس و جلوس کی بر آمدگی میں ہر ممکنہ مدد دینے پر ایک پیغام میں شکریہ ادا کیا ہے۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالی 

جوش ملیح آبادی نے برسوں پہلے کہا تھا 
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو 
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین 

جوش ملیح آبادی کے اس شعر کی تفسیر گذشتہ سال بھی حکومت تلنگانہ میں دیکھی گئی اور اس سال بھی کہ جہاں ہندوستان کے دیگر ریاستوں میں عزاداری اور تعزیہ داری کو روکنے کی کوشش کی گئی اور مومنین کو پرسہ بھی دل کھول کر نہیں دینے دیا گیا وہیں حکومت تلنگانہ کی ہر قوم نے دل کھول کر عزاداری کیا اور بی بی زہرا کو پرسہ دیا بالخصوص شہر حیدرآباد میں بی بی کا علم گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پوری آن بان اور شان سے نکلا اور لاکھوں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کیا اور عاشورا کا جلوس اپنے روایتی انداز سے برآمد ہوکر اختتام پذیر ہوا لہٰذا ہم سب سے پہلے شکریہ ادا کرتے ہیں اس اللہ کا جس کے قبضہ قدرت  میں ہماری جان ہے جو بالخصوص عزاداری کے لئے ہم نثار کرنا پسند کرتے ہیں بعدہ اہلبیت علیہ السلام کا شکریہ کہ ہم کو اُنکے غم میں غم مناتے ہیں اور وہ ہماری ہر اس جگہ مدد کرتے ہیں جہاں ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔

   خدا اور رسول کے بعد ہم شکر گزار ہیں سب سے پہلے بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے اور ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ صاحب کے اُنہوں نے بی بی زہرا کو پرسہ دینے کا ہمیں بھر پور موقع دیا اور عزاداری منانے والوں کو ہر طرح کی مدد کی۔

    ہم شکر گزار ہیں  MIM  کے تمام عہدیداروں بالخصوص  ایم ایل سی ریاض الحسن آفندی گولڈی صاحب اور کورپورٹر جناب علمدار والا جاہی اور اُنکے بڑے بھائی جناب شہریار والا جاہی صاحب ، جناب سہیل قادری صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان لوگوں نے ماہ عزا کا پہلا عشرہ اور مجالس و جلوس کی بر آمدگی میں ہر ممکنہ مدد کی ہم دعا گو ہیں کی خدا اور رسول بالخصوص بی بی زہرا بنت رسول ان تمام کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں اور انہیں ہر طرح کی آفات و بلا سے محفوظ رکھیں۔ 

کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین فردا فردا ان تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشا اللہ یہ تمام لوگ شہزادی کونین سے اسکا اجر عظیم حاصل پائیں گے۔

فقط و السلام                                            
مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا                           
صدر شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد   

     

تبصرہ ارسال

You are replying to: .