۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام شہدائے سانحہ مچھ اور شہدائے اسلام کی یاد میں جامعہ شہید مطہری میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام شہدائے سانحہ مچھ اور شہدائے اسلام کی یاد میں جامعہ شہید مطہری میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس ترحیم میں خصوصی طور پر اسیران اربعین ملتان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے حجت الاسلام والمسلمین الحاج قاضی شبیر حسین علوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں اسیران اربعین ملتان کو خراج تحسین پیش کیا اور حالیہ سانحہ مچھ کے خلاف دیئے گئے دھرنے کے شرکاء کو سلام عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت کا اتحاد وقت کے فرعونوں کو نابود کرسکتا ہے، ہم کل بھی مظلوموں کے ساتھ تھے اور آج بھی مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

مجلس ترحیم میں پرنسپل مہدیہ کمپلکس علامہ سید سلطان احمد نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی، سربراہ النور اسلامک سنٹر مولانا وسیم عباس معصومی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سلیم عباس صدیقی، نائب خطیب مولانا عمران ظفر، سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم مہر سخاوت علی، ضلعی آرگنائزر ملتان فخر نسیم صدیقی، سجادہ نشین درگاہ شاہ شمس مخدوم عون عباس شمسی، وسیم زیدی، حسنین بخاری، سید اقبال مہدی زیدی، زوار حسین لنگاہ، ناصر عباس کربلائی، اسیران مشی ملتان دلاور عباس زیدی، حیدر شاہ زیدی، حکیم لطیف، آئی ایس او کے رہنماء محمد شہریار حیدر، ظل حسن جعفری، امیر گیلانی، حکیم غلام شبیر، مسیب نقوی، حسنین انصاری، مداح حسین، تصور بلوچ، تصور شاہ، ملک عمران، عمران نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .