۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ اربعین کے موقع پر درج مقدمات واپس لے۔ وزیر اعلی سندہ اپنے وعدے کے مطابق نہتے عزاداروں پر قائم مقدمات ختم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے سابق ضلعی نائب ناظم میر تقی عباس خان کماریو سے ان کے بھائی کوثر عباس خان کماریو کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر حسین ابڑو قمردین شیخ سید بشارت حسین شاہ منصور علی صدیقی ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی غفلت کے باعث سانحہ مچھ رونما ہوا۔ ملک کو دائمی امن تب ہی نصیب ہوگا جب تمام دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہو۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک بھر میں کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کریں۔ کیونکہ تکفیری دہشتگرد نام بدل کر داعش کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ اربعین کے موقع پر درج مقدمات واپس لے۔ وزیر اعلی سندہ اپنے وعدے کے مطابق نہتے عزاداروں پر قائم مقدمات ختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملت کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یے تقی عباس خان کماریو نے کہا  کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے ملت کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .