۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجۃ الاسلام شیخ فدا عبادی

حوزہ/ نائب امام جمعہ سکردو نے کہا کہ بغداد میں ہونے والے دہماکے کی بہر پور مذمت کرتے ہیں، ایسے سانحات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔ایسے سانحات کے روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کردرار ادا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ فدا عبادی نے سکردو بلتستان کے مرکزی خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر مومن کو تقوی الہی سے متمسک رہنا چاہیے کیونکہ تقوی بندہ کو اللہ سے قریب اور برائیوں سے دور کرتا ہے۔

مولانا موصوف نے  اس جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی سے درست استفادہ کرنے کی تاکید کی تاکہ خدا اور ائمہ کی خوشنودی خاصل ہو سکے۔ ساتھ ہی بغداد میں ہونے والے دہماکے کی بہر پور مذمت کی اور فرمایا ایسے سانحات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔ایسے سانحات کے روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کردرار ادا کرے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ناقص گندم سپلائی ہو رہی ہے حکام بالا فورا نوٹس لے اور اس عمل کو روکاجائے۔

عارضی ملازمین کو فوری مستقل کیا جاۓ اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیۓ جایں۔

آخر میں کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات سے پہلے کیۓ گیۓ وعدوں کو پورا کیا جایے۔ اور جلد از جلد آئنی حقوق دیے جائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .