ملک پاکستان
-
یکم جنوری کو ہونے والی شہداء اسلام کانفرنس ملکی استحکام کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، علامہ سید ناظر عباس تقوی
حوزہ/ موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھو ں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے علماء کو چاہیے کہ انتہا پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لیے علماء خطباء اور ائمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔
-
علامہ سبطین سبزواری:
ملک پاکستان میں موجودہ حکومت یزید کی پیروکار ہے یا ریاست مدینہ کے سردار کی ؟
حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے کہا کہ یزید کو مقدس بنانے کی گستاخی کی جارہی ہے، حکومت حامی بن گئی ہے پنجاب پولیس نے ملعون یزید پر لعنت کرنے پر مقدمات درج کرنے شروع کردیئے، عمران خان، عثمان بزدار اور چیف جسٹس سے سوال ہے کہ موجودہ حکومت یزید کی پیروکار ہے یا ریاست مدینہ کے سردار کی ؟۔
-
ملک پاکستان میں رواں ہفتہ دہشت گردی کا دوسرا واقعہ رونما ہونا تشویشناک ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دے کر جس امن کو بحال کیا گیا تھا اسے ایک بار پھر چیلنجز کا سامنا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
-
ملک پاکستان میں قیادت سخت وکشیدہ حالت میں بھی سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، ڈاکٹر ظفر نقوی
حوزہ/ قیادت سخت اور کشیدہ اور اپنوں کی بے وفائی کے باوجود بھی کس طرح سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے،ابھی بھی کس طرح سے قیادت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے و تمام شیعیان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور اصولوں کی پاسدار جماعت، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے ہر طرح کی نعمت سے نوازا ہے لیکن صالح قیادت کے فقدان کے باعث وطن عزیز پاکستان ان مشکلات پر قابو پانے سے قاصر ہے۔آج ہمیں بابائے قوم مادر ملت اور مصور پاکستان سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ان کی دی ہوئی امانت یعنی وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
-
ملک پاکستان کو دائمی امن تب ہی نصیب ہوگا جب تمام دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ اربعین کے موقع پر درج مقدمات واپس لے۔ وزیر اعلی سندہ اپنے وعدے کے مطابق نہتے عزاداروں پر قائم مقدمات ختم کریں۔
-
دوسرا حصہ
ملک پاکستان میں نفرت اور شیعہ نسل کشی کی تاریخ
حوزہ/ جی ہاں! اس دوران طالبان نے جب بھی کسی پاکستانی فوج کے غریب ملازم کو پکڑا تو سنی ہونے کی صورت میں گلا کاٹا تو شیعہ کو زندہ پتھر کوٹنے والی مشین میں پیر کی طرف سے دھکیل کر سر تک ہر ایک حصے کا قیمہ بنا دیا۔
-
ملک پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ملک پاکستان میں اگر سیاسی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ملک کی مظبوطی کے لیے ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔
-
امریکہ میں مقیم پاکستانی عالم دین حجت الاسلام امیر مختار فائزی کا وزیر اعظم عمران خان سے فورا مستعفی ہونے کا مطالبہ
حوزہ/ علامہ امیر مختار فائزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب اگر یہ کوئٹہ آنا بھی چاہے تو اس کو قبول نہ کیا جائے بلکہ اس سے ملنے سے ہر غیرتمند انسان کو انکار کردینا چاہئے۔ اور پوری قوم کو مل کر اب اس سے استعفی مانگنے اور حکومت چھوڑنے کے لئے جلوس نکالنے اور دھرنے دینا چاہئیں۔
-
ملک پاکستان میں ایک بار پھر شیعہ نسل کشی کی جا رہی ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/علامہ وحیدی نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ عوام کے قاتلوں کو بالخصوص سانحۂ کوئٹہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے اور شیعہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
-
ملک پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے دشمن ہر طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے راولپنڈی کے علاقے گنجمنڈی میں گرنیڈ حملے اور اسلام سٹاک ایکسچیج پر دہشت گردی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک دشمن قوتوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔
-
ملک پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان مذہبی منافرت اور انتہاء پسندی سے پہنچا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیرونی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد دین پرستوں نے ایک دوسرے کے خلاف زہر اگل کرارض پاک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔