۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعه الفرات

حوزہ/ مقررین نے مسلم و غیر مسلم مفکرین و دانشوران کی نظر میں نہج البلاغہ کی اہمیت کو بیان کیا اور تاکید کی کہ امیر المومنین علی علیہ السلام سے محبت کا تقاضا ہے ان کہ آپ کے کلام کو سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کی جا سکے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی امامبارگاہ بلاک 7 سرگودھا میں جامعہ الفرات سرگودھا کے زیر اہتمام مرکز افکار اسلامی پاکستان کے تعاون سے نہج البلاغہ کی ترویج اور اس عظیم کتاب زندگی سے آشنائی اور استفادہ کی غرض سے عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں علماء کرام اور مومنین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مقررین نے مسلم و غیر مسلم مفکرین و دانشوران کی نظر میں نہج البلاغہ کی اہمیت کو بیان کیا اور تاکید کی کہ امیر المومنین علی علیہ السلام سے محبت کا تقاضا ہے ان کہ آپ کے کلام کو سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کی جا سکے ۔

علامہ مقبول حسین علوی مرکز افکار اسلامی پاکستان، علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ محمد افضل حیدری مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، علامہ لیاقت علی اعوان جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد، علامہ محمد اکرم جلوی پرنسپل جامعہ الفرات سرگودھا، علامہ غلام جعفر نجفی موسس و سرپرست جامعہ الفرات سرگودھا اور علامہ انیس الحسنین خان پرنسپل جامعہ المصطفی اسلام آباد نے خطاب کیا ۔ یاد رہے کہ یہ سرگودھا کی سر زمین پر اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام تھا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .