۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ شوال ۱۴۴۵ | Apr 21, 2024
علامہ عارف واحدی کا پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس

حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا علامہ سید ناصر حسین الحسینی پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس کا اظہار۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا علامہ سید ناصر حسین الحسینی پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس کا اظہار۔

انھوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے داماد،علامہ سید علی الحسینی کے فرزند گرامی عالم با عمل علامہ سید ناصر حسین الحسینی پرنسپل جامعہ قرآن و عترت حسین آباد نارووال کی وفات پر ان کے لواحقین اور پسماندگان،حوزات علمیہ،مرحوم کے تلامذہ،علمائ کرام خصوصاً علامہ شیخ محسن علی نجفی کے حضور تعزیت پیش کرتے ھیں دعا گو ھیں شفاعت معصومین ع نصیب ہو اور اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .