۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پاکستان

حوزہ/کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی اجلاس میں کونسل کے چند اراکین حاضر تھے جب کہ باقی ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی اجلاس میں کونسل کے چند اراکین حاضر تھے جب کہ باقی ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی 

اجلاس میں کورونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کو شہید قرار دینے، نمازوں کے اجتماعات کا انعقاد، زکوۃ کی پیشگی ادائیگی اور کورونا کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں کے تدارک پہ بحث کی گئی

اجلاس میں کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بے روزگار افراد اور اقلیتی برادری کو بطور خاص یاد رکھا جائے صاحب استطاعت افراد عمرہ و زیارات کی ادائیگی کے لیئے مختص رقم ان تمام ضرورت مندوں کے لیئے عطیہ کریں جو اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں

اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی میڈیا کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لیئے ہلاک کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے ایسے الفاظ استعمال کرنا سراسر ناانصافی ہے تمام مذاہب کے نزدیک ایسے افراد شہید ہیں
علامہ عارف واحدی نے زائرین کے مسئلے پر بھرپور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں زائرین کو بدنام نہ کیا جائے سوچ سمجھ کر الفاظ استعمال کیئے جائیں کورونا ایک موذی مرض ہے جو کسی کا مذہب و مسلک نہیں دیکھتا اسلیئے یہ توہین آمیز رویہ بند کیا جائے اور کسی کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے سے اجتناب برتا جائے مقدس مقامات کے زائرین ہوں یا تبلیغی جماعت کے اراکین کسی کو کورونا کی آڑ میں بدنام نہ کیا جائےکورونا سے وفات پانے والے افراد کو شہید کہا جائے جبکہ میت کے غسل، اور کفن و دفن کے مناسب اہتمام کے ساتھ ساتھ قریبی رشتےداروں کو شرکت کی اجازت دی جائے وبا کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں خوف اور ڈر کا ماحول نہ بنایا جائے کسی بھی قسم کے اجتماع سے اجتناب کیا جائے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .