۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کوٹرمپ کی بد نیتی قرار دیا جس کا مقصد فلسطین کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے ۔امریکی استعمار اسرائیل کومضبوط کرنے کےلئے مسلسل اقدام کر رہاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کوٹرمپ کی بد نیتی قرار دیا جس کا مقصد فلسطین کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے ۔امریکی استعمار اسرائیل کومضبوط کرنے کےلئے مسلسل اقدام کر رہاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے ، تمام عالم اسلام کو مل کر اس منصوبے کو مسترد کرنا ہو گا ۔ امن منصوبہ کے نام پر ٹرمپ کا ”دو ریاستی امن منصوبے “کابیان جارحانہ ہے جس سے تمام فلسطینی تنظیموں اور عوام میں اس اعلان کے بعد غم وغصہ پایا جا تا ہے اور انہوںنے ٹرمپ امن فارمولہ کو یک طرفہ اور بد نیتی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔

ترجمان کا مزید کہناہے کہ ٹرمپ کا یہ ظالمانہ اقدام اسرائیلی مفادات اور فلسطینی عوام کے حقوق کو غصب کرنا ہے ۔ فلسطینی مملکت کی اپنے دارالحکومت "قدس" شہر کیساتھ تشکیل کے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے سمیت مختلف فلسطینی شہروں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام پر وسیع احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ کے اس عمل سے فلسطین کے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔اور امن منصوبہ کے نام پر ٹرمپ کا ”دو ریاستی امن منصوبے “کابیان پر تمام فلسطینی تنظیموں اور عوام میں اس اعلان کے بعد غم وغصہ پایا جا تا ہے اور انہوںنے ٹرمپ امن فارمولہ کو یک طرفہ اور بد نیتی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔

آخر میں انہوںنے کہاکہ مسلم امہ کو مشرق وسطیٰ کی سر زمین فلسطین سے ناجائز اسرائیلی قبضہ بازیاب کرانے کیلئے متحد ہو کر ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .