۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن 

حوزہ / ناصر عبد الجواد نے قابض اسرائیلی حکومت کے منصوبوں بالخصوص مغربی علاقے کو الحاق کرنے کے منصوبے کا مقابلہ کرنے فلسطینی عوام کے لئے اپنے اختیارات کا تعین کرنے کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن ناصر عبد الجواد نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت کے منصوبوں ، خاص طور پر مغربی کنارے کو الحاق کرنے کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اختیارات کی راہ ہموار کریں۔عوامی تحریک  دشمن کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے.
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مغربی علاقے کے الحاق کے منصوبے پر عمل درآمد فلسطینی عوام کی تاریخ کا ایک نیا مرحلہ ہے جس سے  ایک نئے طریقہ کار اپناتے ہوئے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے  ، کہا کہ :ایک سنجیدہ سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا ، اور قابض اسرائیلی حکومت  کے منصوبوں کے سامنے بیانات اور مؤقف کو یکجا کرنا ہوگا تاکہ یہ منصوبہ ناکام ہوجائے۔
فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن نے مغربی علاقے کو الحاق کرنے کے منصوبے کو فلسطینی مقصد کے خلاف سنگین سازش قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے کے اصل نتائج مغربی علاقے کے لئے ہوں گے اور اس علاقے کو ٹکڑے ہوئے ایک  جزیرے میں تبدیل کردیں گے۔
عبد الجواد نے کہا کہ الحاقی منصوبے کی ناکامی کا انحصار سفارت کاری کے آپشن کی ناکامی کے اعلان اور قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ہے۔ 
انہوں نے مزید اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم فلسطینی مغربی علاقوں کو اسرائیل سے ملحق کرنے  کے نعروں کے ساتھ الیکشن میں داخل ہوا اور وہ اس اس مسئلے سے دستبردار بھی نہیں ہو گا ، لیکن وہ آہستہ آہستہ اس قانون کو دھوکہ اور فریب کاری کے عملی جامہ پہنائے گا  تاکہ بین الاقوامی رائے عامہ کو مشتعل نہ کیا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .