۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سائبر

حوزہ/اسرائیلی فوج نے خلیج فارس میں واقع ایران کی شہید رجائی بندرگاہ پر سائبر اٹیک کرنے والی یونٹ کو اعزاز سے نوازا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی بندرگاہ پر دہشت گرد سائبر حملہ کرنے والے یونٹ کو اسرائیل کے فوجی انٹلیجنس سسٹم کے سربراہ تامر ہیمن نے ایک تحسینی سارٹیفیکٹ پیش کیا ہے۔

یہ یونٹ 8200 اسرائیلیوں کی سائبر جاسوس ایجنسی ہے، جس میں اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو اس نے ایرانی بندرگاہ پر ایک وسیع سائبر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں بندرگاہ آپریشن اور جہاز کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔

تاہم، ایرانی عہدیداروں نے بتایا کہ دہشت گردی کے سائبر حملے میں بندرگاہ کے کچھ مسافروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

ایران کی بندرگاہوں اور جہاز رانی کے محکمہ کے منیجر، محمد رستاد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہیکرز بندرگاہ کے مرکزی نظام میں دراندازی کرنے میں ناکام رہے تھے اور صرف بندرگاہ میں کام کرنے والی کچھ نجی کمپنیوں کے کمپیوٹرز کو نقصان پہنچا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی عہدے داروں نے دعوی کیا تھا کہ سائبر حملہ زایونی پانی کی فراہمی کے نظام پر ایران کے سائبر حملے کے جواب میں کیا گیا تھا۔

ایران کے شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی پورٹ ایران کی دو نئی اور بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔

امریکی اور اسرائیلی سائبر دہشت گرد گذشتہ ایک دہائی سے ایٹمی پروگرام سمیت ایران پر سائبر حملے کرتے رہے ہیں۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .