حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی آئی آر جی سی فورس نے اینٹی فورٹیفیکیشن اور اینٹی بکتر بند راکٹ لانچرز اور سنائپر رائفلز کی نقاب کشائی کی۔
آئی آر جی سی فورس کے ریسرچ اور جہاد خودکفائی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جنرل علی کوہستانی نے نئے ہتھیاروں کی تیاری سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ہتھیار آئی آر جی سی کے دفاعی سائنسدانوں نے ڈیزائن کیے ہیں۔ ان ہتھیاروں نے آزمائشی کے تمام مراحل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے اور اس کے دو نمونے بڑے پیمانے پر پیداوار کے لئے تیار ہیں۔
جنرل علی کوہستانی نے بتایا کہ ان ہتھیاروں میں قارعہ اینٹی فورٹیفیکیشن راکٹ لانچر، نافذ2 اینٹی بکتر بند راکٹ لانچر اور اشتر اسنیپر رائفل شامل ہیں۔