۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
رسول فلاحتی - رشت
اگر کوئی امریکہ سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ملت ایران اسے جواب دے گی

حوزہ / ایران کے صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دشمن کو گرین سگنل نہیں دکھانا چاہئے اور ہمارے حکام کو رہبر انقلاب اسلامی کی طرح امریکہ کو بتا دینا چاہیے کہ ہم تم کو مذاکرات کے قابل نہیں سمجھتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نےشہر رشت میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے سب کو تقوی اختیار کرنے کی نصیحت کی۔

انہوں نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ماں باپ پر انفاق کرنا سب سے بڑا انفاق ہے اور تقوی کے مصادیق میں سے بھی ایک یہ ہے کہ اولاد والدین پر توجہ دے۔

انہوں نے 1981 میں 26 اور 27 جون کے دلخراش واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ۲۶ جون 1981ء کو رہبر انقلاب اسلامی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ الحمدللہ محفوظ رہے اور منافقین کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اور 27 جون 1981ء کو بم دھماکے میں آیت اللہ بہشتی اور ان کے 72 ساتھی شہید ہوئے۔ ہم شہید بہشتی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

شہر رشت کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت عدلیہ کی سربراہی ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہے جو اس میں تغیر وتبدل ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکیوں نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اس سے علیحدگی اختیار کی اور امریکی ہی تھے جنہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فلاحتی نےکہا: امریکی حکام دنیا میں مجرم ترین اور ظالم ترین حکمران ہیں پس امریکہ سے مذاکرات بے فائدہ ہیں۔

صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر انسان چاہتا ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان باعزت ہو تو اسے خلوت اور جلوت میں خدا سے ڈرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اگر کوئی خلوت میں گناہ کا ارتکاب کرے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ خدا اس کے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .