۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
4bva2f7b608dc61oja7_800C450.jpg

حوزہ/ایران نے 3 جدید اسلحوں کی نقاب کشائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی آئی آر جی سی فورس نے اینٹی فورٹیفیکیشن اور اینٹی بکتر بند راکٹ لانچرز اور سنائپر رائفلز کی نقاب کشائی کی۔

آئی آر جی سی فورس کے ریسرچ اور جہاد خودکفائی  ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جنرل علی کوہستانی نے نئے ہتھیاروں کی تیاری سے آگاہ کیا۔

نافذ 2 بکتر بند راکٹ لانچر کا ریسرچ نمونہ
نافذ۔ 2 بکتر بند راکٹ لانچر کا ریسرچ نمونہ

انہوں نے بتایا کہ یہ ہتھیار آئی آر جی سی کے دفاعی سائنسدانوں نے ڈیزائن کیے ہیں۔ ان ہتھیاروں نے آزمائشی کے تمام مراحل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے اور اس کے دو نمونے بڑے پیمانے پر پیداوار کے لئے تیار ہیں۔

راکٹ لانچر تصویر

جنرل علی کوہستانی نے بتایا کہ ان ہتھیاروں میں قارعہ اینٹی فورٹیفیکیشن راکٹ لانچر، نافذ2 اینٹی بکتر بند راکٹ لانچر اور اشتر اسنیپر رائفل شامل ہیں۔ 

 اشتر اسنیپر رائفل
اشتر اسنیپر رائفل

تبصرہ ارسال

You are replying to: .