۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
امریکی سپریم کورٹ

حوزہ/امریکی سپریم کورٹ نے اہم مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا، وہائٹ ہاؤس کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،امریکی سپریم کورٹ نے اہم مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا، وہائٹ ہاؤس کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید کی گئی ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ریاست لوزیانا کے اسقاط حمل سے متعلق ایک قانون کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹس سمیت 4 ججز نے لوزیانا ریاست کے قانون کیخلاف فیصلہ دیا جبکہ 4 ججز کی جانب سے قانون کی حمایت میں فیصلہ سامنے آیا۔

کنزرویٹو سمجھے جانے والے چیف جسٹس جان رابرٹس کا اقدام کچھ لوگوں کے لیے حیران کن تھا جنہوں نے چار لبرل ججوں کے ساتھ مل کر کثرت رائے سے یہ فیصلہ دیا۔

دوسری جانب اسقاط حمل کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ وائٹ ہائوس نے سپریم کورٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ریاستی حکومتوں کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .