۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید ابوالفضل طباطبایی نماینده رهبر انقلاب در سوریه

حوزہ / حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں دئیے جانے والے  نماز جمعہ کے خطبوں میں ، شام میں رہبر معظم انقلاب  کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین طباطبائی اشکذری  نے شامی عوام کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین طباطبایی اشکذری نے حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں دئیے جانے والے  نماز جمعہ کے خطبوں میں  شامی عوام کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے. 

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ امریکی پابندیاں، وائٹ ہاؤس کی ہمارے خطے کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں کمزوری اور ناکامی کو ظاہر کرتی ہیں اور دوسری طرف سے یہ پابندیاں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اب ان پابندیوں نے شام کے مظلوم عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین طباطبائی  نے کہا کہ : اے بیوقوف ٹرمپ! تم اپنے ہی ملک کو چلانے میں بے حد نالائق ہو  اور واشنگٹن کی سڑکیں تمہاری غلط سیاست کی وجہ سے  مظاہرین سے بھری ہوئی ہیں ، امریکی عوام تمہیں  احمق کہتی ہے ، ایسے میں تم  شام کی مظلوم عوام پر پابندیاں عائد کر رہے ہو !

 نمائندہ ولی فقیہ نے  مزید کہا کہ : اسلامی جمہوریہ ایران  شام کے خلاف امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتا ہے،
جس طرح سے ایرانی قوم ،مزاحمت اور مقاومت کا محور ،  میدان جنگ میں شامی عوام کے ساتھ  تھے ، اسی طرح سے اس مشکل صورتحال  اور معاشی جنگ میں بھی شام کی عوام کے ساتھ ہوں گے ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے ایران نے فلسطینی عوام کو تنہا  نہیں چھوڑا ہے  ، اسی طرح سے ایران  شامی غیور عوام کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گا  اور ان کی مدد کرتا رہے گا  اور ہم جلد ہی امریکہ اور صیہونی حکومت کی تباہی کو دیکھیں گے۔

آخر میں حجت الاسلام و المسلمین طباطبائی نے ماہ مبارکہ ذیقعدہ کی آمد اور ایام ولادت حضرت معصومہ قم اور امام رضا علیہما السلام کی پیشگی مبارکبادی بھی دی.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .